مریم اورنگزیب

یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی، جس میں ادویات، خوراک اور خیمے شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج نور خان ایئر بیس پہنچ رہی ہے، مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں آئیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، سامان وزیراعظم کی اپیل پر بھجوایا جارہا ہے۔ ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز (پیر) کو کراچی پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے۔ امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے