ایم کیو ایم

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، ایم کیو ایم کاحکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب  میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ خیال رہے کہ  حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مرزا آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 مارچ یعنی کل نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) وفاق میں حکمران جماعت تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کی اتحادی ہے اور ایم کیوایم نے ایک بارپھروفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کی تجویز پیش کی تھی جس کی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حمایت کی تھی، جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے