بجلی

سیلاب متاثرین کے اگلے 3 ماہ تک کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اگلے تین ماہ تک بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے خاتمے سے غریب و متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا۔ دوست ممالک کی جانب سے ایک سو 30 ارب روپے کی امداد کا اعلان وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور اتحادی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور عمران خان سیاست سیاست کھیل رہا ہے، اقتدار کی ہوس میں مبتلا عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس اور توشہ خانہ بھلایا نہیں جا رہا ہے۔ عمران خان سیلابی صورتحال میں جلسے اور سیاست کر کے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے، عمران خان سیلاب زدگان سے زیادہ شہباز گل کی فکر میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتیں مشکل کی گھڑی میں متاثرین کو ریلیف پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے