سکندر سلطان راجہ

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور (پاک صحافت) ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل افاق احمد نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا گیا، بیان حلفی میں پیغمبر اسلام کا نام درست نہیں لکھا گیا، بیان حلفی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے، بیان حلفی درست پرنٹ نہ ہونے سے امیدواروں کے عقیدہ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے بیان حلفی درستگی نہ کرکے سنگین جرم کیا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر پنجاب حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا، توہین دین اسلام پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنا قانونی تقاضا ہے۔ درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے