وزیراعظم شہباز شریف

سیلاب متاثرین کی تعمیرنو اور بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم

جنیوا (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی تعمیرنو اور بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کرنے پر تمام شرکا کا مشکور ہوں، پاکستانی عوام کا دکھ، درد محسوس کرنے پر تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج پاکستان کو سیلاب سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 10 ستمبر کو یو این سیکرٹری جنرل کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان کے عوام یو این سیکرٹری جنرل کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، سیلاب متاثرین کی امداد کرنے پر عالمی برادری کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے، سیلاب سے مکانات تعلیمی ادارے زراعت کے شعبوں کو نقصان پہنچا، سیلاب کے باعث انفراسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے