مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کیجانب سے طالبان کو ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے افغانستان میں طالبان کی فتح پر مبارکبادی دیتے ہوئے افغان طالبان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک اسلامی طالبان کے امیر مولوی ہیبۃ اللہ اور ان کے تمام رفقاء کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمعیت نے روز اول سے امریکا اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت اور تجاوز جبکہ طالبان کی مزاحمت کو جائز دفاع قرار دیا تھا۔

مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ طالبان قیادت نے فتوحات حاصل کرنے کے بعد امن، خیر سگالی اور مفاہمت کی پالیسی کے ساتھ جس نئے نظام کے آغاز کیا ہے، جمعیت اسے قدر کے نگاہ سے دیکھتی ہے، ہم توقع رکھیں گے کہ اسی خلوص، اور تدبر کے ساتھ بہتر حکمت عملی کے ذریعہ ایک پر امن اور مستحکم اسلامی افغانستان کی تشکیل میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے