وزیراعظم شہباز شریف

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع

کراچی (پاک صحافت) کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 پر سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے ضلع کیماڑی این اے 242 کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال این اے 242 سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ 2018ء کے انتخابات میں شہباز شریف اس حلقے سے دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ ایم کیو ایم پچھلے الیکشن میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے