شہباز شریف

ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، بڑھتے قرض اور توانائی جیسے چیلنج خطرے کی گھنٹی ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات، بڑھتے قرض اور توانائی جیسے چیلنج خطرے کی گھنٹی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ملک کے طور پر پاکستان اس کردار کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔

تفصیلات  کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات طویل عرصے سے اہم مطالبہ رہا ہے، یہ مطالبہ عالمی ماہرین اور رہنما مختلف فورمز پر کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل کی عالمگیریت نے غور کرنے کے لیے تخلیقی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ موقع ہے عالمی مالیاتی نظام میں جامع اصلاحات اور اقدامات پر متفق ہونے کا۔انہوں نے کہا کہ دورہ فرانس میں عالمی مالیاتی اداروں کی تنظیم نو کی ضرورت پر مؤقف پیش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے