شہباز شریف

وفاقی حکومت کا نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈی نیشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈی نیشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نیشنل فلڈ ایمرجنسی میٹنگ کے دوران سیلاب کی تباہ کاریوں سے ادارہ جاتی سطح پر نمٹنے کیلئے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈی نیشن سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کی قیادت وہ خود کریں گے جب کہ اس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے نمائندے، وزرائے اعلیٰ اور ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یہ سنٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز، ڈونرز اور حکومتی اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ سنٹر سیلاب کے حوالے سے تازہ ترین ڈیٹا اکٹھا کرکے اس کا تجزیہ کرے گا اور متعلقہ محکمے کو اس حوالے سے آگاہ کرے گا۔ یہ سنٹر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام بھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے