مفتاح اسماعیل

سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب روپے دیے گئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے اب تک 70 ارب روپے دیے گئے ہیں جبکہ مزید امداد کی کوشش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جب حکومت میں آئے تو اندازہ تھا کہ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ ہماری حکومت بنی تو کل 44 ہزار ارب روپے کا قرض تھا اور جب حلف اٹھایا تو اس وقت 10.3 ارب ڈالر کے ذرمبادلہ ذخائر تھے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسامعیل کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے پورے سندھ میں کپاس کی فصل تباہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے تیل، گندم، کپاس سمیت کئی اشیاء اب باہر سے منگوانی پڑیں گی تاہم پیاز ٹماٹر تک سیلاب کی نظر ہوا اب باہر سے منگوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی تشویشناک حد بڑھ چکی ہے جو کہ تکلیف دہ چیز ہے تاہم اکتوبر سے مہنگائی کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ کچھ اقدامات کئے ہیں کچھ مزید کریں گے جس سے مہنگائی نیچے آئی گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے