لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

(پاک صحافت) جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا، صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں حکومتوں سے متعلق تھی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی نہیں رہی، اب جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ صرف کے پی میں حکومت سازی پر بات چیت چل رہی تھی، حکومت سازی کے لیے قانونی طریقہ کار کو دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امیرمقام

ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ امیر مقام

سوات (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے