ناصر حسین شاہ

سندھ پاکستان میں انفرادی انکم میں سب سے زیادہ آگے ہے، ناصر حسین

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ میکرو پاکستان کے مطابق پاکستان میں فی کس آمدن میں سندھ سب سے آگے ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ میکرو پاکستان کے سروے کے مطابق اُن کی ویب سائٹس سے حاصل کردہ تفصیلات بھی شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق ناصر شاہ نے کہا کہ میکرو پاکستان کے سروے کے مطابق اُن کی ویب سائٹس سے حاصل کردہ تفصیلات بتارہی ہیں کہ سندھ پاکستان میں انفرادی انکم جسے پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم بھی کہا جاتا ہے سب سے زیادہ آگے ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ سب چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن اور قیادت ہے، پاکستان کا مستقبل بھی پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی ایوریج انکم پاکستان کے کسی دوسرے صوبے کے شہری و دیہی علاقوں سے کہیں زیادہ ہے جب کہ سندھ کی موجودہ شہری علاقوں کی پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم ساڑھے 7 ہزار ڈالرز سے بھی زیادہ ہے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں یہ انکم اس سے کہیں کم ہے جو کہ تقریباً ساڑھے 6 ہزار ڈالر بنتی ہے،  پنجاب سندھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے مگر کہیں پیچھے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے