شہباز شریف

حکومت سیاسی پسند اور ناپسندیدگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت میں مصروف ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی پسند اور ناپسندیدگی سے بالاتر ہو کر بلاتفریق عوام کی خدمت میں مصروف ہے، اس وقت ہمیں اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی ہے، وقت مشکل ہے مگر سب ملکر ان حالات سے نکل جائیں گے۔ کچھ دن قبل قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کیا ایسا محسوس ہوا جیسے سمندر ہر جانب پھیلا ہوا ہو جبکہ سوات میں جو صورتحال دیکھی اس میں انسانی غلطی کا زیادہ عمل دخل تھا جہاں دریا کے پیٹ میں تعمیر کیے گئے ہوٹلز سیلاب میں بہہ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں سیلاب سے ہوئے نقصانات کا محتاط اندازہ لگایا جو کہ اب 28 ارب سے بڑھ کر 70 ارب ہے جبکہ سیلاب سے تباہ کاری کے باقی اخراجات اس کے علاوہ ہیں اور وہ 42 ارب روپے کہاں سے آئیں گے، اللہ کی ذات انتظام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ فی خاندان میں 25 ہزار روپے شفاف طریقے سے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ افواج پاکستان کا مشکور ہوں جنہوں نے وہاں تک رسائی حاصل کی جہاں ممکن نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے