احسن اقبال

پوری قوم آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پوری قوم سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے، حکومت بھرپور اقدام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا جس میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے، پوری قوم آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے، صحت کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے سروے تیز کیے جائیں، صحیح اعداد و شمار ڈیش بورڈ کے ذریعے ممد و معاون ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے