شازیہ مری

سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ شازیہ مری

سانگھڑ (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے آبائی حلقے سانگھڑ کے سیلاب متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر کو متعلقہ افسران نے ضلع سانگھڑ میں مجموعی پانی صورتحال اور رلیف کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے چند علاقوں میں کھڑے پانی کی تیزی سے نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کییں۔

اس موقع پر شازیہ مری نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ضلع سانگھڑ شدید متاثر ہوا ہے، لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جبکہ ضلع سانگھڑ کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو راشن، خیمے، ترپال اور مچھردانی بھی فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے