بلاول بھٹو

اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موحولیاتی بحران سے گزر رہے ہیں جبکہ ہمارے لئے زیادہ پریشان کن سیلاب سے تباہی ہے۔ سیلاب کے باعث پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین لوگوں راتوں رات بے گھر ہوگئے جبکہ تباہ کن سیلاب نےایک ہزار چھ سو لوگوں کی جان لے لی جبکہ 16 ملین بجے اپنے گھروں سے محروم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، روس یوکرین تنازع میں فریق نہیں، روسیوں کا اپنا اور مغرب کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ یہ وقت ایک اور عالمی جنگ شروع کرنے کا نہیں، اقوام متحدہ کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ صرف مقبوضہ کشمیر ہی نہیں بلکہ ہندوستان بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ہورہا ہے، ہم جمہوریت اور عوام کے انتخاب کے حق پر یقین رکھتے ہیں لہٰذا جو بھی سیاست میں آنا چاہتا ہے اسے عوام کے سامنے خود کو پیش کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے