مولانا فضل الرحمان شہباز شریف

شہباز شریف کی فضل الرحمان سے اہم ملاقات، وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤ ں کے درمیان  ہونے والی ملاقات کے موقع پر مولانا اسعد محمود، مولانا صلاح الدین، انجنیئیر ضیاء الرحمان اور مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ ملاقات کے دوران منی بل کو ناکام بنانے کے حوالے سے حکمت عملی اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملاقات کے دوران حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے