منظور وسان

عمران خان کیلئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے اکتوبر اور نومبر مصیبت کے مہینے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دن گنے جاچکے، وہ پھنس چکے ہیں، جنہوں نے عمران خان کو جہاں سے پک کیا تھا، اسے وہیں واپس بھیج رہے ہیں۔ عمران خان نے کبھی جیل دیکھی ہی نہیں ہے، جب بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں وہ پشاور یا کسی اور جگہ بھاگ جاتے ہیں۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میرے ساتھ 2002 میں ایم این اے رہے ہیں، اس وقت عمران خان کہتے تھے وسان صاحب آپ لوگ جیل میں کیسے دن گزار لیتے ہیں، اگر میں جیل جاؤں تو خودکشی کرلوں۔ عمران خان کے مطابق جب ججز کی بحالی کی تحریک چلی تھی تو وہ صرف 4 دن جیل گئے تھے۔ ججز کی بحالی کی تحریک کی مثالیں دینے والے عمران نیازی اب خود ججز کو دھمکیاں دے رہے ہیں، جو دھمکی دیتے ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے