خواجہ آصف

یونان میں کشتی حادثے میں ہونے والی اموات ایک بہت بڑا سانحہ ہے، خواجہ آصف

لاہور (پا ک صحافت) وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یونان میں کشتی حادثے میں ہونے والی اموات ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپ جانے والے افراد کی خواہش کا مجرموں نے فائدہ اٹھایا، ہماری حکومت کے پاس 2 ماہ ہیں، ہم ان ایجنٹس کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومت اور تمام اتحادیوں سے مل کر سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ کاروبار بند ہونا چاہیے، یوم سوگ پر یہ پارلیمنٹ بھی دکھ میں شریک ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یونان کشتی حادثے میں پورے ملک سے کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے، یونان کے کوسٹ گارڈ نے بےحسی کا مظاہرہ کیا، ڈوبتے لوگوں کو نہیں بچایا، یونان کے لوگوں نے اس پر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا، 9 مئی واقعات کے بعد کچھ لوگوں نے مذمت کے بجائے پی ٹی آئی کے لیے بیرون ملک لابنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے