شاہد خاقان

سیاسی نظام میں وہ اہلیت نہیں رہی کہ ملک کے مسائل حل ہوں، شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی نظام میں وہ اہلیت نہیں رہی کہ ملک کے مسائل حل ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج ایک دوسرے کو جیل میں ڈالنے سے ملک کے معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن بنا دیں جو فیصلہ کرے کہ کون ان حالات کا ذمے دار ہے، ہم سب ان حالات کے ذمے دار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کا افسوس ناک واقعہ ہوا، پہلے بھی ملک کو ان حالات کا سامنا تھا جن کا مقابلہ کیا گیا۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ اب بھی ان حالات کا سامنا کرنا ہے، کل ہمارا سیمینار تھا مگر واقعے کی وجہ سے مناسب نہیں سمجھا کہ سیمینار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب سیمینار 4 مارچ کو کراچی میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے