بلیغ الرحمان

متحد ہو کر ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے ایک بار پھر بچانا ہو گا، گورنر پنجاب

کراچی (پاک صحافت) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ سب کو متحد ہو کر ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے ایک بار پھر بچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بے پناہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ملکی معیشت کو ازسرِ نو مضبوط کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور رینجرز اور پولیس کے کامیاب آپریشن پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ کراچی میں شہید اہلکاروں نے جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔ یاد رہے کہ رہے کہ جمعے کی شب کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے میں تمام دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے