مریم نواز

سیاست کی آڑ میں عدم استحکام لانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست کی آڑ میں عدم استحکام لانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں ، ہمارے یہاں بڑھ جاتی ہیں، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ہمارے پاس کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ہم کریک ڈاون کر رہے ہیں، کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، گورننس کے شدید مسائل ہیں اس کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے، چیف سیکرٹری روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلعوں کی رپورٹس بھجوائیں، جس کی ضرورت پڑے گی ٹرانسفر پوسٹنگ کریں گے، ہم جو مناسب اخراجات ہیں وہ کریں گے ، پنجاب کی عوام کا جو بنیادی حق ہے وہ انہیں دیں گے۔

انہوں کہا کہ کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کر کے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے؟ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنا جمہوری حق ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کریں گے تو ایسا بالکل نہیں ہونے دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے