بلاول بھٹو

ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے۔ بلاول بھٹو

سکھر (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم جاری ہے، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر 10 نکاتی منشور پیش کیا، پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی الیکشن میں بہترین نتائج دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ گھوٹکی کی خواتین کو بھی بلاسود قرضے دیے گئے، اپنی زمین اپنا مکان کا انقلابی پروگرام شروع کیا ہے، غریبوں کو پکا گھر اور مالکانہ حقوق مل رہے ہیں، سندھ میں صحت کے بہترین ادارے بنائے ہیں۔ عوام کے بڑے مسئلے غربت مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا غربت مہنگائی سے مقابلہ کرنے کے لیے پلان تیار ہے، ہماری خواہش ہے تنخواہیں دگنی اور غریبوں کو مفت بجلی دیں۔ غریبوں کو مفت بجلی کا صرف نعرہ نہیں پوری منصوبہ بندی ہے، ضلعی سطح پر گرین پارکس بناکر غریبوں کو مفت بجلی دیں گے، غریبوں کو سولر پینل کے ذریعے بھی مفت بجلی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے