خواجہ آصف

سیاست کو سیاستدانوں تک ہی محدود رہنے دیا جائے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بہتر ہے کہ سیاست کو سیاستدانوں تک ہی محدود رہنے دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں 25 لوگوں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں ہوئیں تب ان وکلا کا ضمیر نہیں جاگا، کبھی کبھی طوفان گزرجاتے ہیں مگر ضمیر کو پتہ ہی نہیں چلتا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ چند ماہ سے پارلیمنٹ کی حدود میں مداخلت کی جارہی ہے، ماضی میں کبھی نہیں سنا کہ بینچ بنا، ٹوٹ گیا پھر ٹوٹ گیا۔ 9 مئی کو جی ایچ کیو میں گھسنے کی کوشش کی گئی، شہدا کی یادگار کا نقصان پہنچایا گیا، اپنے ہی ملک کی املاک کو تہس نہس کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ ہورہا ہے وہ پارلیمنٹ کی حدود میں مداخلت ہے، مگر ہم کسی کو بھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حالات کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے اور نہ ہی مرضی کے مطابق رہے ہیں، حالات کے اتار چڑھاو کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے