مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری

لاہور (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی جس کے بعد آر او نے پی پی 7 کے نتائج جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق آر او نے پی پی 7 کے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال رات ڈھائی بجے مکمل کر کے نتائج جاری کیے۔ یاد رہے کہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد ن لیگ کے راجہ صغیر کے ووٹوں میں 12 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ راجہ صغیر کے نوٹی فیکیشن کے بعد ن لیگ اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 179 ہو گئی۔ خیال رہے کہ آزاد امیدوار راجہ وسیم احمد کے ووٹوں میں 8 ووٹوں اور نزاکت حسین کے ووٹوں میں 5 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے