افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اٹلی کے سفیر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، اٹلی کے سفیر سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے

کانگو (پاک صحافت) افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد نے اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اٹلی کے سفیر، اطالوی کارابنیری پولیس افسر اور ان کے ڈرائیور ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی اور شہریوں نے کہا کہ یہ قافلہ گوما سے کانگو کے مشرقی شہر رُتشورو میں واقع عالمی خوراک پروگرام اسکول منصوبے کے دورے پر جارہا تھا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے کہا کہ حملہ اس سڑک پر کیا گیا جسے سیکیورٹی انتظامات کے بغیر سفر کے لیے کلیئر کیا گیا تھا، جبکہ وہ حملے سے متعلق مقامی عہدیداران سے مزید معلومات لے رہا ہے۔

اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حملے میں کانگو میں 2017 سے اطالوی سفیر لوکا اتاناسیو، کارابنیری افسر وِٹوریو لاکوواکی اور ان کے ڈرائیور ہلاک ہوئے، ڈبلیو ایف پی کا کہنا تھا کہ حملے میں قافلے کے دیگر ارکان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شمالی کیوو کے گورنر کارلی نانزا نے کہا کہ مسلح افراد نے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو اغوا کیا اور اسے قریبی جھاڑیوں میں لے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کانگو کی آرمی اور قریبی واقع وِرونگا نیشنل پارک کے گارڈز متاثرین کی مدد کے لیے پہنچے جس کے بعد ان کے اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مسلح افراد نے اطالوی سفیر اور ان کے محافظ پر فائرنگ کی، جس سے اطالوی سفیر شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ کانگو کے مشرقی حصے کو باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جو معدنیات سے مالامال وسطی افریقی ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فوجی

فلسطینی بچوں کے خلاف جرمن ہتھیاروں کا استعمال

پاک صحافت الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بعد جرمنی کے چانسلر نے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے