یوسف رضا گیلانی

سیاست میں مذاکرات اور رابطے ہونے چاہئیں، مگر تحریک انصاف کے لوگ ضدی ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سنیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات ہونے چاہئیں  اور رابطے بھی ہونے چاہئیں ، مگر تحریک انصاف کے لوگ ضدی ہیں، تحریک انصاف مذاکرات کے حق میں بھی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے ارکان نے استعفے دیئے ہیں۔ اگر تحریک انصاف کے ارکان اسپیکر کے پاس تصدیق کے لئے نہیں جاتے تو فیصلہ اسپیکر کرے گا۔

واضح رہے کہ  میڈیا سے گفتگو کے دوران یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا کوئی رابطہ نہیں ہے، ایاز صادق نے جس رابطے کا ذکر کیا تھا وہ لانگ مارچ والے دن کا تھا۔ اس دن کی ملاقاتوں کا مقصد تصادم سے بچنے کا راستہ تلاش کرنا تھا، ان بیک چینل رابطوں کے بارے میں تمام اتحادی قیادت آگاہ تھی، ان بیک چینل رابطوں کے مقصد میں کامیابی نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے