نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار اللو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پشپا: دی رائز‘ کی شاندار کامیابی کے بعد آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ’پشپا: دی رُول‘ 275 کروڑ روپے میں خرید لی ہے، جو تیلگو فلم کے لیے اب تک کا سب سے بڑا او ٹی ٹی معاہدہ ہے۔ اس سے قبل ہدایت کار سُکمار نے پشپا 2 کے لیے نارتھ انڈیا ڈسٹری بیوشن رائٹس کا معاہدہ انیل تھڈانی کے ساتھ 200 کروڑ میں کیا تھا، جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ امید کی جارہی ہے کہ فلم نے اگر باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا تو نیٹ فلکس سے کیا گیا معاہدہ 300 کروڑ تک پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 170 کروڑ روپے کے ساتھ ڈیجیٹل حقوق کی فروخت کا ریکارڈ ایس ایس راجامولی کی ہدایت کردہ فلم آر آر آر کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عامر خان

فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران نمستے کی طاقت کا اندازہ ہوا، عامر خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ 2016ء میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے