پارلیمنٹ

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئ ہے۔ قرارداد میں تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان سیاسی معاملات میں بےجا عدالتی مداخلت پر اظہار تشویش کرتا ہے، حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ قرارداد کے مطابق وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی راہ ہموار کر دی گئی ہے، ایوان سیاسی، معاشی استحکام کے لیے ایک ہی وقت پر عام انتخابات کو مسائل کا حل سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ ایوان تین رکنی بینچ کا اقلیتی فیصلہ مسترد کرتا ہے، ایوان دستور کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح اور اسے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے ذریعے ازسرنو تحریر کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد کے مطابق  ایوان مطالبہ کرتا ہے عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اس پر نظر ثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے