عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم کو رنگ روڈ اسکینڈل کا سہولت کارقرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان  عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو رنگ روڈ اسکینڈل کا سہولت کار قرار دیتے ہوئے انہیں شدید آڑے ہاتھوں لیا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ  عمران خان جب پھنستےہیں تو کوئی قربانی کا بکرا تیار کیا جاتا ہے، واٹس ایپ وزیراعلیٰ عثمان بزدار عمران خان کے کہنے پر چل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ معاملے پر مٹی ڈالی جا رہی ہے، عمران خان اس اسکینڈل میں سہولت کار ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں ہم بڑی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں، جبکہ  نیب حکومت کی چھوٹی چھوٹی رنگین مچھلیوں پر بھی ہاتھ نہیں ڈالتی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلتے ہیں، تحریک انصاف کے وزراء سب کو پاگل سمجھتے ہیں، عوام کی جیبوں سے پیسہ نکالا گیا اور کہتے ہیں کرپشن نہیں ہوئی۔ چینی کی پوری کرپشن میں عمران خان کو بچالیا گیا، 3 رکنی انکوائری کمیٹی ہوتے ہوئے ایک رکن کی انکوائری کمیٹی کوتسلیم کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے