شہباز شریف

او آئی سی کااجلاس، شہباز شریف کی جانب سے اہم پیغام جاری

لاہور (پاک صحافت) او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق  شہباز شریف نے اہم پیغام جاری کر دیا۔ شہباز شریف نے جاری پیغام میں کہاکہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس مسلم امہ کے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرے۔ خیال رہے کہ انہوں  نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئر پر جاری پیغام میں یہ بات کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام می شہباز شریف نے او آئی سی اجلاس کے متعلق اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ہے ۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر ہلچل مچی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مزید کہا کہ نئی حقیقتوں نے عالمی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ 48 واں اجلاس مسلم امہ کے لیے چیلنجز کا جواب دینے کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے