نور عالم خان

ایف آئی اے بہترین کام کر رہی ہے، نور عالم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے ایف آئی اے کی تعریف کر دی۔ ذرائع کے مطابق  نور عالم خان نے اجلاس کے دوران ایف آئی اے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے بہترین کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی رینجرز کی عدم شرکت پر کمیٹی نے اظہارِ برہمی کیا۔ اس موقع پر نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کو 5ارب روپے کی ری کوری کا ٹاسک دیا تھا، جن میں سے ساڑھے 4 ارب روپے ری کور ہو گئے۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران پی اے سی نے سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے چیئرمین نادرا کو فوری طور پر اجلاس میں طلب کر لیا گیا۔ مشاہد حسین سید نے کمیٹی کو بتایا کہ معاملے میں ملوث نادرا کے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے