مریم نواز

مریم نواز کیجانب سے تمام ن لیگی کارکنوں کو مبارکباد

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کے فیصلے پر تمام ن لیگی کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج جعلی حکومت ناکام اور ن لیگ کے شیر ایک بار پھر کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج پھر سے ثابت ہوگیا کہ جعلی اور سلیکٹڈ حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ اس کامیابی پر ن لیگ کے تمام شیروں کو مبارک باد دیتی ہوں۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مزید کہا ہے کہ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا انشاءاللہ۔ مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے