جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کی حمایت میں پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی سامنے آگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) جہانگیر ترین کی حمایت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو ارکان اسمبلی سامنے آگئے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک قومی اسمبلی جکبہ دوسرے صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں۔  پی ٹی آئی کے ناراض رہنما سلمان  نعیم کے مطابق جہانگیر ترین کی حمایت میں بہت سارے ممبران ابھی سامنے بھی نہیں آئے، ممکن ہے وہ 21 اپریل کے بعد کھل پراپنی حمایت کا اعلان کردیں‘۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے حمایتی اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما سلمان نعیم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بہت سارے ممبران جہانگیر ترین کی حمایت میں ہیں مگر ابھی وہ سامنے نہیں آئے۔ سلمان نعیم کے مطابق جہانگیرترین نے اس ماہ کی21 تاریخ کو اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے پروگرام کا انعقاد کیا ہے، جس بعد مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا‘۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنماسلمان نعیم نے پروگرام میں گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ’جہانگیر ترین نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا اور وہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، وہ ان مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد سرخرو ہوں گے‘۔رہے کہ آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جہانگیر ترین پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر 21 اراکین صوبائی جبکہ 6 رکن قومی اسمبلی اور 2 وزرا بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے