مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل بروز بدھ ہوگی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل بروز بدھ ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل 10 اپریل ہوگی۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی۔ کراچی کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تنازع کے ساتھ ختم ہوا۔ زونل کمیٹی نے چاند نظرنہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس ختم کر دیا۔ حیدرآباد سے بھی تاحال کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مولانا محمد سلفی سے صحافیوں نے سوال کیا کہ ہمیں چاند نظر آیا ہے، جس پر مولانا محمد سلفی نے کہا کہ ہمیں چاند نظر نہیں آیا، ہم ڈیجیٹل دوربین کے زریعے چاند دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے کراچی میں اب تک چاند نہیں دیکھا، جیسے ہی کوئی شہادت ملے گی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بتا دیں گے۔

دوسری جانب ملک میں شوال المکرم (عید الفطر) کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری تھا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس اور ٹیکنالوجی کے حکام نے شرکت کی۔

 

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے