طارق فضل چوہدری

سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قابل قبول ہوگا۔ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قابل قبول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز کو خطوط پر سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا۔ ججوں کو خطوط کے ذریعے دباؤ میں نہ لایا جائے، پی ٹی آئی نے ان ججوں کے نام لے کر الزامات لگائے، پوچھتا ہوں کیا یہ فیصلے ایسے ہوں گے؟۔

طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بتائے یہ جو حربے اور بیانات وہ دے رہے ہیں، کیا وہ عدلیہ کو دباؤ میں لانا نہیں ہے؟۔ سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر الزامات کی بوچھاڑ انتہائی افسوس ناک ہے، ابھی بھی عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج چیف جسٹس نے جو لارجر بنچ تشکیل دیا وہ ان ججز پر مشتمل تھا جو اسلام آباد میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے