سینیٹ

سینیٹ میں قائد ایوان کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے اعتراضات مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ میں قائد ایوان کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے اعتراضات مسترد کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا حکومت کے چیف وہپ کے طور پر کام جاری رکھیں گے، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان برقرار رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے