حسن مرتضیٰ

پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کی ناکامی ہے، حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجا کے سیکریٹری جنرل و  پارلیمانی لیڈر  سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی جمہوریت کی ناکامی نہیں بلکہ سلیکٹڈ اور سلیکٹرز کی ناکامی ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ صدراتی نظام کی باتیں کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے قُربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ اسکی حفاظت کرے گی۔ ایمرجنسی کے نفاذ کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضی نے مزید کہا کہ آئینِ پاکستان اور پارلیمانی جمہوریت میں ہی عوام اور پاکستان کی بقا ہے۔ حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ کسی بھی جمہوریت کُش اقدام کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ اس موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے