جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کیجانب سے کراچی میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد گزشتہ تقریبا ایک مہینے سے کراچی میں جاری دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد جماعت اسلامی نے کراچی میں دھرنے ختم کرنے کر اعلان کردیا ہے۔ سندھ حکومت کا وفد رات گئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں مذاکرات کیلئے پہنچا تھا۔

ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ آج شاہراؤں پر دیے جانے والے دھرنے کی کال بھی واپس لے لی ہے جبکہ مرکزی دھرنا بھی ختم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا 29 روز سے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا جاری تھا۔ رات گئے سندھ حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے