قوم نے ہمیں جو ذمہ داری دی ہے اس کو پورا کریں گے، چیئرمین نیب

لاہور (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہےکہقوم نے ہمیں جو ذمہ داری دی ہے اس کو پورا کریں گے، متاثرین کی مدد کے لیے نئی پالیسی بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم پہلے نیب کی اور اپنی اصلاح کررہے ہیں۔ انہوں  نے کہا ہےکہ ہم خاموشی کے ساتھ اپنے کام میں لگے رہیں گے جب کہ ملزمان کو سزا دینا عدلیہ کا کام ہے۔نیب افسران کم سے کم وقت میں کیسز نمٹائیں، میرا وعدہ ہے کہ نیب کو اس کا کھویا ہوا وقار واپس دلائیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مقصد کرپشن اور وائٹ کالر جرائم کا خاتمہ ہے اور اس ضمن میں ہماری کوششوں کے نتائج کچھ عرصے بعد نظرآجائیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ ہم خندہ پیشانی سے نکتہ چینی برداشت کریں گے  اور ہم خاموشی کے ساتھ اپنے کام میں لگے رہیں گے، ملزمان کو سزا دینا عدلیہ کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے