پرویز خٹک

عمران خان کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔ پرویز خٹک

پشاور (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہمارے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی ہٹ دہرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑا، اس ملک میں جو بھی کرپشن، چوری یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا ان کے لئے قانون موجود ہے، فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا شروع دن سے یہی موقف تھا کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، پارلیمنٹ کے اندر رہو اور اسمبلیاں مت توڑو مگر انھوں نے کسی کی نہ سنی، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو اس مقام پر لے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بھلی پارٹی جس کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے اس نے ہوس اقتدار میں محض ایک سال میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے، جس نے ان پر احسان کیا یا وزیراعظم بننے میں مدد کی اسی کو سب کے سامنے رسوا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے