خواجہ آصف

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مشورہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، وزیراعظم ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔ ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا، عمران خان نے کل کہا ہے میرے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، اس آدمی کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہتا کیا ہے، اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے