مریم نواز

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید صدمہ ہوا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید صدمہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے نفرتی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر شدید دکھ ہوا، واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید صدمہ ہوا ہے۔ اظہار آزادی کے نام پر تعصب کو مسترد کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ عید الاضحی کے پہلے روز سویڈن کے دارالحکومت کی ایک مرکزی مسجد کے سامنے عراق سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ پناہ گزین سلوان مومیکا نے قرآن پاک کو آگ لگانے کی جسارت کی تھی۔ ملعون شخص نے یہ ناپاک جسارت پولیس اور سکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں انجام دی۔

ملعون سلوان مومیکا نے آئندہ 10 دنوں میں سویڈن میں عراق کے سفارتخانے کے سامنے عراق کے جھنڈے سمیت قرآن کا نسخہ دوبارہ نذر آتش کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے