شاہد خاقان عباسی

نااہل و نالائق حکومت سے جلد نجات ملے گی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت سے جلد عوام کو نجات ملے گی، آئینی طریقے سے سلیکٹڈ ٹولے کو گھر بھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، ہم پارلیمنٹ جائیں گے اور ایک پارلیمانی عمل سے ان سے جان چھڑائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چوری کے ووٹ سے آئی، پاکستان کے مسائل کا یہی حل ہے کہ ان سے جان چھڑائی جائے، آج اگر گورنر راج کی ضرورت ہے تو پنجاب میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر بھی آئین و قانون سے بالا نہیں، آئین توڑنے والے پر آرٹیکل چھ لگے گا، عوام نئے مینڈیٹ سے آگے بڑھے گا، نیب نے ملک کی معیشت کو مفلوج کر دیا۔ نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے