شازیہ مری

پی ٹی آئی حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اس وقت عام شہریوں کے لئے عزت کی زندگی گزارنا مشکل ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت باپ اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلا سکتا جبکہ ماں بیٹی کا جہیز نہیں بناسکتی۔ مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے، تیل، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔

رہنما پی پی پی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ عمران نیازی ایسی کونسی کرپشن کررہا ہے جس کی وجہ سے مہنگی بڑھ رہی اور لوگوں کا جینا محال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر آزاد کشمیر میں لوگوں کو رشوت دے رہا ہے، میں الیکشن کمیشن سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ وہ ایکشن کیوں نہیں لیتا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے