شدید ردعمل

لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کی گرفتاری اور فوری رہائی پر فردوس عاشق اعوان کا شدید ردعمل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ کی گرفتاری اور فوری رہائی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی  شہرت کے لیے سیاسی اداکار نے گرفتاری کا ڈرامہ کیا، سیاسی اداکار میڈیا کوریج کے لیے خود موبائیل میں بیٹھ گیا۔ کہا کہ عطاء تارڑ اور عابد رضا  سمیت کارکنان نے افراتفری پھیلائی،عطااللہ تارڑ نے گیدڑ کا کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کی گرفتار ی کے بعد رہا ئی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عابد رضا کی گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے کارروائی کی، ڈسکہ اور وزیر آباد میں ن لیگ ووٹوں کی خرید و فروخت کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ پولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما عطا اللہ تارڑ کو  گرفتاری کے فوری بعد رہا کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ  نے خود گاڑی میں بیٹھ کر اپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب رہائی کے بعد تھانہ سٹی وزیر آباد کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی وزیر آباد نے ہم پر دھاوا بولا، اسلحہ لائسنس چیک کرنے کے بہانے ملازمین پر تشدد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں چھڑوانے آیا تو مجھے بھی گاڑی میں ڈال دیا گیا اور ویڈیو بنانے والے راہ گیروں پر بھی تشدد کیا گیا، میرے ڈرائیور کو  بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ (ن)  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ کی گرفتاری کی  تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ پولیس نے عطا تارڑ کو ڈسکہ میں گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے