بلاول بھٹو

پینڈورا پیپرز کے بعد حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز کے بعد سلیکٹڈ حکومت خود کو احتساب سے بچانے کے لئے مختلف حرنے استعمال کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت وزیراعظم اور ان کے خاندان اور ان کے ساتھیوں کو احتساب سے استثیٰ دینا چاہتی ہے اور اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینڈورا پیپرز کے بعد خاص طور پر حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے