رانا ثناء اللہ

اگر غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا، وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ کے بعد الیکشن کمیشن سے غنڈہ گردی نہ کریں بلکہ آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں اور اگر غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )الیکشن کمیشن پر اعتراضات کی بجائے ، فارن فنڈنگ کی چوری کے کیس کا سامنا کرے۔ انہوں نے کہا کہ  جمہوری حکومت آنے سے ملک میں سکون اور چند آئین شکن بے سکون ہیں۔ہم سے جنگ کرنے والوں کو عوام نمٹ لیں گے، ہم نے ان مسائل سے جنگ کرنی ہے جنہوں نے چار سال سے عوام کو مصیبت میں ڈالا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  انتشار چند ذہنوں تک محدود ہوگیا ہے، ملک اب استحکام، ترقی اور خوش حالی کی سمت چل پڑا ہے۔ عوام کو اب سکون ہے کہ روز کی گھبراہٹ اور بے سکونی سے نجات ملی، کرسی کے نشے میں مبتلا ٹولہ حالت گھبراہٹ میں ہے۔ شہبازشریف مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے دَم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آپریشن

کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 8 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

کندھ کوٹ (پاک صحافت) رینجرز اور پولیس کی جانب سے اندرون سندھ کچے کے علاقے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے