شرجیل میمن

سوشل میڈیا پر سندھ کی جیلوں سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سندھ کی جیلوں سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ  شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویریں سندھ کی کسی بھی جیل کی نہیں، لانڈھی میں بچوں کی جیل ہے ہی نہیں۔ غیر قانونی طور پر رہنے والی 129 خواتین اور 178 بچے قید ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ 7 سال سے کم عمر بچوں کو ماؤں کے ساتھ رکھنے کا قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر ٹرائل قیدیوں میں 75 خواتین ہیں، حکومت سندھ وفاق کے کہنے پر ان کو 2 ماہ کی سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے