زلزلہ

سوات اور اس کےگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

پشاور (پاک صحافت) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں کچھ دیر قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،  زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی100 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے اب تک کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، تاہم لوگوں میں اب بھی خوف ہراس پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے